Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن 2024: ’ن لیگ کا یہ حشر‘، ’گھر کے اندر نقب‘، سوشل میڈیا پر تبصرے

عوام کا مینڈیٹ جیت گیا ہے، اب پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی، بیرسٹر علی ظفر
شائع 08 فروری 2024 11:26pm
فوٹو ۔۔ اے ایف پی
فوٹو ۔۔ اے ایف پی

ملک میں عام انتخابات کا دنگل سجا اور غیر سرکاری و غیرحتمی نتائج کہیں توقعات کے مطابق آئے تو کہیں پر نتائج توقعات کے برعکس آئے۔ الیکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے اپنے انداز میں تبصرے کررہے ہیں۔

پولنگ کا وقت ختم ہونے کے چھ گھنٹے بعد تک آج نیوز کو موصول غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں آزاد امیدوار لیڈ کر رہے ہیں، جبکہ ن لیگ دوسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ عام انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ”بلا“ نہ مل سکا تھا جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے رہنما آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

سینئر اینکر کامران خان نے سماجی رابطے ک ویب سائیٹ ”ایکس“ پر بانی پی ٹی آئی کی تصویر پوسٹ کی، اور ساتھ ہی لکھا کہ ’پی ٹی آئی کے ہاتھ پاؤں توڑ کر الیکشن میدان میں اترنے کی اجازت دی گئی تو ن لیگ کا یہ حشر کررہی اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوتی تو ن لیگ کا حشر نشر ہو جاتا‘۔

اس کے علاوہ ایک اور سینئر اینکر غریدہ فاروقی نے بھی الیکشن کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ”ایکس“ پر تبصرہ کیا۔

غریدہ فاروقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’مبینہ طور پر ن لیگ کو گھر کے اندر ہی زبردست نقب لگنے جا رہی ہے‘۔

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بھی الیکشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹ کیا۔

علی ظفر نے لکھا کہ ’عوام کا مینڈیٹ جیت گیا ہے۔ اب پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی‘۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024