Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی کی 84 نشستیں لیکر سب سے آگے، ایک پر جماعت اسلامی کامیاب

الیکشن کمیشن نے سندھ میں تمام 130 نشستوں کے نتائج جاری کردیے
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 08:32am
فوٹو ۔۔ روئٹرز
فوٹو ۔۔ روئٹرز

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اسمبلی کی تمام 130 نشستوں کے غیرسرکاری نتائج جاری ہوچکے ہیں، جن کے مطابق پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی سب سے زیادہ 84 نشستیں حاصل کی ہیں، جبکہ ایم کیوایم سندھ اسمبلی کی 28 نشستیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔

سندھ اسمبلی میں آزاد امیدواروں نے 14 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ جی ڈی اے 2 اور جماعت اسلامی نے ایک نشست حاصل کی۔

پی ایس 10 لاڑکانہ سے فریال تالپور 85 ہزار 917 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔ اس حلقے سے جے یوآئی پاکستان کےکفایت اللہ 18 ہزار 475 ووٹس لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

ملک میں گزشتہ روزعام انتخابات کے لیے شام 5 بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا تھا۔ جن پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی وہاں کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آرہے تھے۔

اب الیکشن کمیشن کی جانب سے آفیشل ویب سائٹ پر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک جاری کیے جانے والے75 نشستوں کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ میں 63 نشستیں لے اڑی ہے۔

5 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے حصے میں ایک، گرینڈڈیموکریٹک الائنس کے حصے میں 2 اور ایم کیو ایم پاکستان کے حصے میں 4 نشستیں آئی ہیں۔

کراچی کے حلقہ پی ایس 91 کورنگی 2 سے جماعت اسلامی کے محمد فاروق 23 ہزار 49 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔

پی ایس 131 خیر پور 6 سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید محمد راشد شاہ نے 58 ہزار 91 ووٹ حاصل کیے۔ ان کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے محمد بچل شاہ 51 ہزار 779 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی ایس 19 گھوٹکی 1 سے آزاد امیدوار نادر اکمل لغاری نے 55 ہزار 683 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے۔ اُن کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے عبالباری پتافی نے 44 ہزار 186 ووٹس حاصل کیے۔

عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اسمبلی کی 264 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

رات گئے تک سندھ اسمبلی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج یہ تھے

شرجیل میمن

پی ایس61 حیدرآباد کے سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار شرجیل انعام میمن 63 ہزار 079 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جے یو آئی کے حافظ سعید تالپور 11 ہزار 368 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

جام خان شورو

حیدرآباد میں پی ایس60 کاغیرسرکاری و غیرحتمی مکمل نتیجہ آگیا۔ پیپلزپارٹی کے جام خان شورو 35352 ووٹ لےکر پہلے نمبر پر ہیں۔ جی ڈی اے کے ایازلطیف پلیجو6735 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

نثار کھوڑو

کراچی میں پی ایس 15 کے 41 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے نثار کھوڑو 13 ہزار 332 ووٹ لے کر آگے ہیں ۔ جب کہ جی ڈی اے کے ہمایوں خان 3ہزار 257 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 80 خیرپورناتھن شاہ کے تمام اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالعزیز جونیجو 26703 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جب کہ جی ڈی اے کے کریم علی جتوئی 16173 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مراد علی شاہ

پی ایس ستترجام شورو سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ 67 ہزار 513ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

پی ایس 18 اوباڑو، گھوٹکی کے 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار جام مہتاب ڈہر 40686 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر 34258 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

قمبرشہدادکوٹ میں پی ایس14کے41پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے تحت پیپلزپارٹی کے امیدوار میر نادر مگسی 10189 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے امیدوار مظفر بروہی 5002 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

گولارچی میں پی ایس72کے17پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل راہو7784 ووٹ لےکر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے امیر حسن 3675 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی میں پی ایس105 کے 3 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا۔ جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سعید غنی 1050 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جی ڈی اے کے عرفان اللہ مروت 649 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

قمبر شہدادکوٹ میں پی ایس14کے21پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میر نادر مگسی 5640 ووٹ لیکر آگے ہیں۔ جب کہ جی ڈی اے کے مظفربروہی 2244 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی میں پی ایس125، 24 پولنگ اسٹیشنز کےنتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کےایس ایم نقی 7984 ووٹ لے کر پہلے نمبرپر ہیں جب کہ آزاد امیدوار فوزیہ صدیقی 6177 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔

کراچی میں پی ایس 114میں پولنگ اسٹیشن54 کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا۔ جس کے مطابق جماعت اسلامی کےعبدالرزاق 282 ووٹ لے کرآگے ہیں جب کہ آزادامیدوارمحمد شبیر 210 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

کراچی میں پی ایس 99 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 154 کا غیرحتمی نتیجہ بھی آگیا، آزاد امیدوار زین پروین 142ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جماعت اسلامی کے یونس بارائی139ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور پیپلزپارٹی کے مستی خان 77ووٹ لےکرتیسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس120، کراچی کے پولنگ اسٹیشن نمبر 89 کاغیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ بھی آگیا۔ جس کے مطابق ایم کیوایم کےمظاہرامیر 408 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ جماعت اسلامی کےنذر محمد355 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

کراچی میں پی ایس111 کے پولنگ اسٹیشن نمبر182کاغیرسرکاری و غیرحتمی نتیجہ آگیا۔ پیپلزپارٹی کےلیاقت آسکانی237ووٹ لےکرآگے ہیں جبکہ آزاد امیدوارشاہ نوازجدون 164 ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

ہالا میں پی ایس 56 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے تحت پولنگ اسٹیشن نمبر23 میں پیپلزپارٹی کےمخدوم محبوب285ووٹ لے کر آگے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے بشیرمیمن174ووٹ لے کرپیچھے ہیں۔

ٹنڈومحمد خان میں پی ایس67 کے2پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے خرم کریم سومرو578ووٹ لےکرآگے ہیں۔ خادمین سندھ کےڈاکٹرقادرمگسی152ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

کشمور میں پی ایس 4 کے پولنگ اسٹیشن نمبر134 کا غیرحتمی نتیجہ آگیا۔ پیپلزپارٹی کے حاجی عبدالرؤف کھوسہ278 ووٹ لےکرآگے ہیں۔ آزاد امیدوار میرغالب ڈومکی 66 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

پی ایس 33 نوشہر و فیروز کے 2 پولنگ اسٹیشنزکےغیرحتمی نتائج کے مطابق آزادامیدوارگل حسن مشوری 520 ووٹ لیکرآگے ہیں۔ پیپلز پارٹی امیدوارحسن شاہ 210 ووٹ کےساتھ دوسرےنمبرپر ہیں۔

پی ایس 77 جامشورو کے مکمل غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مراد علی شاہ 67513 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے روشن علی 7 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پی ایس 130 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے محمد جمال خان 38 ہزار 884 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ جماعت اسلامی کے حارث علی خان نے 19 ہزار 366 ووٹ حاصل کئے۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Sindh Election Results