Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

انتخابات کے نتائج میں تاخیر : چیف الیکشن کمشنر کی نتائج فوری دینے کی ہدایت

کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا، سکندر سلطان راجہ
شائع 09 فروری 2024 06:52am
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ۔ فوٹو — فائل
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ۔ فوٹو — فائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نتائج فوری دینے کی ہدایت کرد ی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن سو فیصد شفاف اور پرامن ہوئے۔

انتخابات کے نتائج میں تاخیر کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر نے چاروں چیف سیکرٹریز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ڈی آر اوز سے بھی رابطہ کیا، سکندر سلطان راجہ نے ہدایت کی کہ نتائج کے فوری اعلان کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن 100 فیصد شفاف اورپر امن ہوئے، چیف الیکشن کمشنر

اس سے قبل انتخابات کے حوالے سے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے کہا تھا کہ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

انھوں نے کہا کہ کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید کہا کہ اگر دوپہر دو بجے تک وقت بڑھانے کا کہا جاتا ہے تو وقت بڑھایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گجرات کے تین پولنگ اسٹیشنز میں وقت بڑھایا، وہاں کے متعلقہ آراوز نے وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی۔

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024