Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن 2024: ملتان اور لیاقت پور میں دولہا دُلہن بھی ووٹ ڈالنے پہنچے

عام انتخابات کے موقع پرزندگی کی نئی شاہراہ پر قدم رکھنے والے دو جوڑوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ لیاقت پور...
شائع 08 فروری 2024 04:09pm

عام انتخابات کے موقع پرزندگی کی نئی شاہراہ پر قدم رکھنے والے دو جوڑوں نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

لیاقت پور میں دلہن شوہر کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچی۔

دونوں کا آج ولیمہ تھا تاہم اس جوڑے نے قومی فریضہ ہورا کرتے ہوئے حکومت کے چناؤ میں حصہ ڈالا۔

ملتان میں بھی دولہا اور دلہن زندگی کے اہم موقع کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔

Multan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

liaquat pur

Bride and Groom