Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کا اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ، الیکشن انتظامات کا جائزہ

ٹرن آوٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل ازقت ہوگا، انوار الحق کاکڑ
شائع 08 فروری 2024 03:22pm

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں ماڈل سکول فار بوائز جی سکس فور کا دورہ کیا اور الیکشن انتظامات کا جائزہ لیا۔

نگراں وزیراعظم نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انوار الحق کاکڑ کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات ابھی تک پرامن ہیں ، کوشش کریں شہری اپنا حق استعمال کریں۔

صحافی نے سوال کیا کہ ملک بھر میں موبائل سروس بند ہے، جس کے جواب میں انوار الحق کاکڑ نے کہ موبائل سروس بند ہونے سے کیا مشکلات ہیں اس کا اندازہ ہے، ٹرن آوٹ کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل ازقت ہوگا۔

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

anwar ul haq kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR

GENERAL ELECTION 2024