انتخابی مہم کا وقت ختم ہونے کے بعد انٹرویوز نشر کرنے پر ٹی وی چینلز کیخلاف نوٹس
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نجی چینلز اے آر وائی اور جیو نیوز پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو دونوں چینلز کو الیکشنز ایکٹ آ2017 کی دفعہ 182 اور کیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ برائے قومی میڈیا کی مسسل خلاف ورزی پر متنبہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے آفیشل ایکس ہینڈل پرپریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پیمرا کو اس حوالے سے بھجوائے جانے والے خط میں دونوں چینلز کی جانب سے انتخابات کے شفاف اور آزادانہ انعقاد کے لیے الیکٹرانک میڈیا پر عائد ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی پر کارروائی کا کہا گیا ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی سے کہا گیا ہے کہ اس قسم کی مزید خلاف وزریوں پر متعلقہ چینلز کے خلاف کارروائی کی جائے۔
اس میں ان چنینلز لکی نشریات بند کرنے اور خلاف ورزی کے مرتکب چینلز کے خلاف زیر دفعہ 10 الیکشنز ایکٹ 2017 کارروائی بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد سے الیکشن مہم، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی ہے۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن سیکشن 10 الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے والوں کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.