Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دانیال عزیز کو گرفتار کرلیاگیا، اہلیہ کا ویڈیو پیغام

اہلیہ نے احسن اقبال کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے الیکشن کالعدم قراردینے کا مطالبہ کردیا
شائع 08 فروری 2024 02:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 75 نارووال سے آزاد امیدوار دانیال عزیز کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

آفیشل ایکس ہینڈل پر جاری ویڈیو پیغام میں دانیال عزیز کی اہلیہ نےدعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے موڑ سلہریاں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اہلیہ کے مطابق دانیال عزیز 4، 5 صژحافیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لے رہے تھے، وہاں پولیس کا ناکہ تھا، صحافیفوٹیج بنا رہے تھے کہ اس دوران انہیں زدوکوب کیا گیا ، دھکے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ صحاٖفیوں کے مطابق دانیال کو سڑک پرلٹا کر مارا گیا اور ان کے موبائل فونز بھی لے لیے گئے۔

دانیال عزیز کی اہلیہ نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے میں احسن اقبال اور احمسد اقبال کا ہاتھ کیونکہ دانیال اپنے حلقے سے جت ریے تھے جو کہ انہیں ہضم نہیں ہورہا تھا۔

اہلیہ نے مطالبہ کیا کہ دانیال عزیز کو فوری رہا کیا جائے بصورت دیگر اس حلقے سے الیکشن کالعدم قرار دیے جائیں۔

daniyal aziz

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024