Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیدواروں کے حامی کئی شہروں میں گتھم گتھا

کوٹ ادو میں 2 امیدواروں کے حامیوں میں تصادم، فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے 15 افراد زخمی
اپ ڈیٹ 08 فروری 2024 04:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

ملتان کے حلقہ این اے 149 میں مسلم لیگ ن کے سپورٹرز اور آزاد امیدوار آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

لیگی کارکنوں اور آزاد امیدوار کے حامیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 149 میں کریم ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر یہ جھگڑا ووٹ کی پرچی کٹوانے کے تنازع پر ہوا ۔

کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

معاملہ قابو میں نہ آتا دیکھ کر پولنگ عملے نے پولیس کی نفری طلب کر لی ۔

کوٹ ادو میں 2 امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوگیا

کوٹ ادو میں 2 امیدواروں کے حامیوں میں تصادم ہوگیا، فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولنگ روک دی گئی۔

پولیس کے مطابق کوٹ ادو کی تحصیل چوک سرور شہید میں 2 امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑا ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے 15 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

این اے 236 کی صورتحال خراب، 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم

کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 236 گلشن اقبال بلاک ون میں صورتحال خراب ہوگئی، جہاں 2 سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

firing

Multan

kot addu

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Clash between parties

independent candidate

2 candidates clashes