Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

نواز شریف نے 'عقاب' کے نشان پر مہر لگا کر ووٹ کاسٹ کردیا
شائع 08 فروری 2024 12:51pm

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نےعام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا لیکن ٹھپہ شیر کے بجائے عقاب پر لگایا گیا۔

نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 128 میں مریم نواز کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان ’عقاب‘ پر مہر لگائی، جس کی وجہ این اے 128 میں ن لیگ کی آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔

مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے اپنے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا جبکہ این اے 128 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے عون چوہدری انتخابی امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ شہباز شریف اور ان کی اہلیہ نے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگایا کیونکہ دونوں کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے۔

خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لیے جدوجہد کی، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، ووٹ سے ملک میں بدتہذیبی کا خاتمہ ہوگا، معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب سادہ اکثریت ملے گی یا مخلوط حکومت بنے گی، جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ او بھائی خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024