Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، ممبر الیکشن کمیشن

ممبران الیکشن کمیشن انتخابی عمل کا جائزہ لینے اٹک اور گوجرخان روانہ
شائع 08 فروری 2024 12:29pm

الیکشن کمیشن سندھ کے ممبر نثار درانی نے کہا ہے کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ممبران الیکشن کمیشن انتخابی عمل کا جائزہ لینے اٹک اور گوجرخان روانہ ہوگئے، ممبران میں نثار درانی، بابر بھروانہ ، شاہ محمد جتوئی اور جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ شامل ہیں۔

اس موقع پر ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثار درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ پول کر دیا ہے ، پولنگ کا وقت بڑھانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوجر خان کے مختلف پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں گے، ابھی تک پولنگ کے عمل سے مطمئن ہیں، پولنگ کے حوالے سے تاحال کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی، دہشت گردی کا خطرہ رہتا ہے۔

نثار درانی نے مزید کہا کہ موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انتظامیہ کا تھا، تاہم موبائل سروس کی بند ش سے الیکشن کمیشن کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن کے دیگر حکام نے بتایا تھا کہ انٹرنیٹ چلے یا نہ چلے ، الیکشن منیجمنٹ سسٹم چلتا رہے گا۔

ECP

اسلام آباد

Polling

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Nisar Ahmed Durrani

member election commission sindh