Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پاکستان کو آپکی رائے کی ضرورت ہے‘ ، صدرعارف علوی نے فیملی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کردیا

اسلامیہ جمہوری پاکستان کو آپ کے ووٹ کی ضرورت ہے
اپ ڈیٹ 08 فروری 2024 12:59pm

صدرپاکستان عارف علوی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کے لیے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ سے ذاتی مشورہ طلب کیا ہے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔ ہم بطور فیملی اپنے پولنگ اسٹیشن پر پہنچے، لائن میں کھڑے ہو کر ووٹ دیا اور آپ سب سے درخواست کی کہ باہر آئیں اور اپنا حق استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آپ کی رائے کی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

شیئر کی جانے والی تصویرمیں صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کے ہمراہ ان کی فیملی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان

President Arif Alvi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024