Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن میں 55 شکایت موصول

تمام شکایات کا ازالہ کیا جاچکا، شکایات معمولی نوعیت کی تھیں، الیکشن کمیشن
شائع 08 فروری 2024 03:25pm

الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل میں مختلف جماعتوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مانیٹرنگ سیل میں اب تک 55 شکایت موصول ہوئیں جن میں سے 45 شکایات کا فوری ازالہ کر دیا گیا، تمام شکایات معمولی نوعیت کی تھیں، شکایات پولنگ تاخیر سے شروع ہونے سے متعلق اور دیگر ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 10شکایات کے ازالے کی کوششش جاری ہیں، انٹر نیٹ بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کو 8300 پر اپنا میسیج بھیج کر متعلقہ پولنگ اسٹیشن معلوم کرنا تھا۔

اے ڈی جی مانیٹرنگ ہارون شنواری کے مطابق ملک بھر میں پولنگ پرامن جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

ECP

اسلام آباد

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024