Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موبائل فون سروس بند کرنا الیکشن دھاندلی کی ابتدا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے، آزاد امیدوار
شائع 08 فروری 2024 11:05am

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون بند کرنا الیکشن دھاندلی کی ابتداء ہے۔

ملک بھر میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے اسی لیے امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ امیدواروں کا ایجنٹس اور انتخابی مشینری سے رابطہ کاٹنا زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کرنا دھاندلی کی ابتدا ہے، کچھ عرصے سے پولیس گردی کا بھی سامنا ہے، جب کہیں سے اطلاع آئے گی دیر ہو چکی ہو گی۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا کہ دھونس اور دھاندلی کے الیکشنز کسی صورت منظور نہیں ہیں۔

اسلام آباد

Mustafa Nawaz Khokhar

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

independent candidate