پولنگ کے دوران بند کی گئی موبائل انٹرنیٹ، فون سروس کی بحالی
ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر معطل کی گئی موبائل فون سروس رات 12 کے بعد بحال ہوگئی۔ جزوی بحالی اس سے پہلے ہی شروع ہوگئی تھی۔
نگراں حکومت نے انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں موبائل فون سروس بند کردی تھی، جس سے ووٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
آج صبح کے آغاز پر ہی کراچی، لاہور، پشاوراورکوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت ملک بھرمیں موبائل سروس متاثر ہونا شروع ہوئی۔
تاہم، شام ساڑھے 8 بجے اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہوگئی۔
امن و امان کیلئے سروس بند کی گئی، وزارت داخلہ
اس حوالے سے ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں، اس لیے ملک بھر میں موبائل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لائیو نیٹ ورک کے اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ میں خلل پڑا ہے جس کا دوسرے سب سے بڑا آپریٹر زونگ پر بہت زیادہ اثر پڑا ہے۔
اس سے صارفین کی جانب سےبڑے پیمانے پرموبائل سروس بندش کی رپورٹس کی تصدیق ہوتی ہے۔
رئیل ٹائم نیٹ ورک ڈیٹا کے مطابق موبائل نیٹ ورک بندش کے علاوہ پاکستان کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بھی بند ہے۔
عام انتخابات والے روز موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی بڑا بیان سامنے آیا ہے۔
ایکس ہینڈل پر بلاول نے موبائل فون سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی پارٹی کو اس حوالے سے عدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
انٹرنیٹ سروس سے متعلق نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے گزشتہ روز وی نیوز کو بتایا تھا کہ الیکشن کے دن پولنگ اور دیگر عوامل کے دوران انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، سیکیورٹی صورت حال قابو میں ہے اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر
موبائل فون سروس متاثر ہونے کے باعث ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہیں۔
ذرائع کے مطابق ووٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کرنے والے 8300 ایس ایم ایس سروس بھی متاثر ہونے سے ملک بھر میں کروڑوں ووٹرز اپنے ووٹ کی معلومات حاصل کرنے سے محروم ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ 8300 سروس کی معطلی تشویش ناک ہے۔
ادھر چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہوئے، امید ہے انتخابات کا عمل بخیریت مکمل ہوگا، الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اور دہشتگرد کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔ ہے۔
مزید پڑھیں
الیکشن 2024: پاکستان بھر میں پولنگ کا آغاز، موبائل سروس معطل
سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے، چیف الیکشن کمشنر
Comments are closed on this story.