Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کے بعد پارلیمان میں بیٹھیں گے، دھرنا دینے کا فیصلہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر

ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمارے ساتھ مل جائیں گے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 07 فروری 2024 08:41pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کی الیکشن نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوار ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔

انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمارے ساتھ مل جائیں گے۔

سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم سے این آر او مانگ رہے تھے، اور جیسے ہی یہ حکومت میں آئے اپنے کیسز بند کروا دیے۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کے دونوں بیٹے بھی پاکستانی انتخابات کی مہم میں شامل

الیکشن جیتنے کا بعد بھی دانیال عزیز پر ناکامی کی تلوار لٹک گئی

الیکشن کے دن افغانستان اور ایران کے ساتھ تمام بارڈر بند کرنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کے بعد انتخابی نشان ”بلا“ پی ٹی آئی سے لے لیا تھا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

pti

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024