Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کے ایم سی کا ان پڑھ ڈرائیور اور وفات پاچکا سرکاری ملازم پریزائیڈنگ افسر بنا دیا گیا

مجھے کہا گیا آپ تربیت لیں،ڈی سی آفس بلوایا گیا اور پریزائیڈنگ افسر کا لیٹر تھما دیا گیا، ڈرائیور
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 07:07pm

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتہائی غفلت کا واقعہ سامنے آیا ہے، کراچی میں کے ایم سی کے ان پڑھ ڈرائیور کو پریزائیڈنگ افسر بنا دیا گیا۔

کے ایم سی ڈرائیور محمد علی کا کہنا ہے کہ مجھے قطر اسپتال کے قریب کالج میں تربیت دی گئی تھی، تربیت کے دوران بتایا کہ میں ڈرائیور اور ان پڑھ ہوں۔

’جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز تیار‘ الیکشن کمیشن میں پری پول دھاندلی کی پہلی شکایت درج

پشاور میں پولنگ اسٹاف غائب، کارروائی کا فیصلہ

محمد علی نے کہا کہ مجھے کہا گیا آپ تربیت لے لیں، مجھے ڈی سی آفس بلوایا گیا، یہاں پہنچا تو پریزائیڈنگ افسر کا لیٹر تھما دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کئی ڈرائیورز کو اسی طرح لیٹرز تھمائے گئے ہیں۔

دوسری جانب چھ ماہ قبل فوت ہونے والے ٹاؤن ملازم کو بھی پولنگ افیسر مقرر کردیا گیا۔

ٹاؤن کمیٹی گولارچی کا اکاؤنٹنٹ انیل امتیاز میمن 6 ماہ قبل حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے مرحوم کو این اے 223 گولارچی بدین کے پولنگ اسٹیشن نمبر 328 پر پولنگ آفیسر مقرر کردیا ہے۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024