پشاور میں پولنگ اسٹاف غائب، کارروائی کا فیصلہ
متعلقہ پولنگ اسٹاف نے موبائل فون بھی بند کردیے
پشاور میں ڈیوٹی سےانکاری پولنگ اسٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی آر او نوشہرہ کا کہنا ہے کہ پریزائڈنگ اور سینئر پریزائڈنگ افسران نے تاحال الیکشن مواد حاصل نہیں کیا۔
گورنمنٹ کالج اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران بھی ڈیوٹی سے غائب ہیں جن کے خلاف کارروائی کے لئے حکام بالا کو خط ارسال کیا گیا ہے۔
ڈی آر او نوشہرہ کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی سے غائب افسران کے خلاف الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کارروائی کی جائے، متعلقہ پولنگ اسٹاف نے موبائل فون بھی بند کیے ہوئے ہیں۔
Election Duty
Election 2024
GENERAL ELECTION 2024
مقبول ترین
Comments are closed on this story.