Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف الیکشن کمشنر کی پولنگ ڈے پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر کا چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 08:14pm

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کیا ہے اور صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ جلد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی مکمل کی جائے۔

دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ممبران کمیشن و سیکریٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام و نگز کے سربراہان نے انتخابی تیاریوں پر بریفنگ دی۔ اور بتایا کہ بیلٹ پیپر سے سمیت تمام انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کی تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے پولنگ ڈے پر چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024