Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی قیادت نے فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا عزم دُہرا دیا

جائز حقوق کے حصول کی جدودجہد میں ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزارت خارجہ کا بیان
شائع 07 فروری 2024 11:14am

سعودی عرب نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات اس وقت ہی قائم کیے جاسکتے ہیں جب فلسطینیوں کی آزاد ریاست قائم کردی جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب اپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مملکت نے امریکی قیادت پر بھی واضح کردیا ہے کہ اسرائیل سے باضابطہ سفارتی تعلقات اُسی وقت قائم کیے جائیں گے جب فلسطینیوں کو مقبوضہ مشرقی بیت المقدس سمیت 1967 کی حدود کے مطابق ایک آزاد ریاست کے قیام کا حق نہیں دے دیا جاتا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں اور ان کے نتیجے میں 25 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت سے قبل سعودی قیادت اسرائیل سے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بہت نزدیک تھی۔

Israel

Saudi Arabia

diplomatic relations