Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم سے اتحاد صرف الیکشن تک ہے، ایمل ولی خان

تحریک انصاف کی کوئی بنیاد یا نظریہ نہیں، ایمل ولی خان
شائع 06 فروری 2024 10:14pm

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے اتحاد صرف الیکشن تک ہے۔

آج نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وجود نہ تھا نہ ہے، تحریک انصاف کی کوئی بنیاد یا نظریہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اےاین پی انتہا پسند جماعت نہیں، اے این پی خواتین کوٹکٹ جاری کرتی ہے۔

آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ الیکشن کیلئے کبھی انتظامات مکمل درست نہیں ہوتے، چاہتے ہیں کہ امیدوار عوام تک اور عوام بیلٹ بکس تک پہنچے۔

آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ زیادہ تر حملے سیکیورٹی فورسز پر ہورہے ہیں، ہمارے صوبے میں ایک سال سے نگراں حکومت ہے، نگراں حکومت کو امن وامان پر توجہ دینی چاہئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نادر گبول نے ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں سیکیورٹی کے معاملات حساس ہیں، ہمارے لیاری آفس پر فائرنگ بھی ہوئی ہے، مخالفین اپنی ہار دیکھ کر حرکتیں کررہے ہیں، نگراں حکومت سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنائے۔

انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج بھی تعینات ہوگی، پولیس اور رینجرز بھی سیکیورٹی پر ہوں گے۔

ANP

aimal wali khan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

MQM ANP Collabration