Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بانی پی ٹی آئی کا دماغ خالی اور ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا، پرویز خٹک

صحت کارڈ میں نے شروع کیا کیونکہ اختیار میرا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین
شائع 06 فروری 2024 09:58pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا دماغ خالی تھا انھیں ملک کی حقیقت کا علم ہی نہیں تھا۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسے سے حطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ ہم عمران خان سے علاقے کے لئے فنڈز کا مطالبہ کرتے تھے تو وہ جواب میں کہتے تھے کہ یورپ میں لوگ فنڈز نہیں مانگتے۔

پرویز خٹک کے مطابق ہم نے عمران خان کو کہا کہ ہمیں یورپ جیسا بنا دو تو ہم فنڈز نہیں مانگیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ عمران خان کو نہ اس علاقے کی ضروریات اور نہ ہی لوگوں کے بنیادی مسائل کا علم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ میں نے شروع کیا کیونکہ اختیار میرا تھا اور آرڈر میں نے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے عوام 8 فروری کو گھروں سے نکل کر علاقے کی ترقی کے لئے پگڑی کے نشان پر مہر لگائیں۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024