Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں پولنگ اسٹیشن پر دستی بم حملہ

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس
شائع 06 فروری 2024 09:45pm

جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہوتی جا رہی ہے، انتخابی امیدواروں اور ان کے انتخابی دفاتر پر حملوں نے سکیورٹی صورتحال پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

آج بھی کوئٹہ میں گورنمنٹ اسکول سریاب کلی احمد خان زئی پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم زوردار دھماکے سے پھٹا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گزشتہ روز بھی مستونگ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی کیمپ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جو باہر پھٹا، دستی بم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلوچستان

quetta

grenade attack

hand grenade

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

attack on polling station