Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے نمائندہ وفد مریم نواز سے ملاقات
شائع 06 فروری 2024 09:40pm

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 سے امیدوار مریم نواز نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا ہے۔

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) کے نمائندہ وفد نے مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں مریم نواز نے اگیگا کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کرلیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اقتدار میں آکر پنشن اصلاحات، چھٹیوں کے بدلے معاوضے کی ادائیگی اور تنخواہوں میں تفریق ختم کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا نام وعدوں کی تکمیل کی ضمانت ہے، سرکاری ملازمین کے مسائل بغیر کسی احتجاج کےان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

Maryam Nawaz

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

All Government Employees Grand Alliance (AGEGA)