Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی 8 فروری کو کامیاب ہوگی، سربراہ جے یو آئی
شائع 06 فروری 2024 09:00pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ ہوتی ہے۔ جے یو آئی کی سیاست نظریاتی سیاست ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی 8 فروری کو کامیاب ہوگی۔ عوام کا پر خلوص جذبہ کامیابی کی نوید ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کی سیاست نظریاتی سیاست ہے، اقتدار اور کرسی کی جنگ مفادات کیلئے ہے تو تمہیں مبارک ہو، ہماری سیاست صداقت کی سیاست ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، آج پاکستان کی شناخت کو ختم کردیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ مخالفین ہماری مخالفت چھوڑ کر اپنی شناخت کروائیں۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024