Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت کا ارسا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کیخلاف احتجاج

نگراں وزیر آبپاشی سندھ نے وزیر اعظم کو شکایتی خط لکھ دیا
شائع 06 فروری 2024 08:45pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

سندھ حکومت نے ارسا ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کیخلاف احتجاج کیا ہے۔ اس حوالے سے نگراں صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال نے وزیراعظم کو شکایتی خط لکھ دیا ہے۔

ایشور لال کا کہنا ہے کہ پانی کی تقسیم کا معاہدہ 1991 کے پیرا 13 کے مطابق قائم کیا گیا تھا، ارسا کو دریائے سندھ کے آبی ذرائع کی تقسیم کو کنٹرول کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

خط میں لکھا گیا کہ چیئرمین ارسا نے گزشتہ ماہ ایکٹ 1992 کی 22 ویں ترمیم میں ترامیم کا ڈرافٹ بھیجا تھا، ڈرافٹ کی سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوا دی ہے، سمری کی تیاری میں غیرقانونی طور پر سندھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔

صوبائی وزیر کے مطابق مجوزہ ترامیم میں اتھارٹی کی انتظامی ساخت میں بغیرمشاورت تبدیلی کی گئی، ترمیم کے تحت اتھارٹی ایک چیئرمین اور پانچ ممبران پر مشتمل ہوگی، اتھارٹی کا چیئرمین وزیر اعظم کا منتخب کردہ نمائندہ ہوگا۔

sindh

Water Shortages

Indus river system authority (irsa)