Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات میں خواتین کا 5 فیصد کوٹہ، عدالت کا الیکشن کمیشن سے جواب طلب

الیکشن کمیشن کو خواتین کے کوٹہ سے متعلق درخواست جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے، درخواست گزار
شائع 06 فروری 2024 06:04pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

عام انتخابات میں خواتین کے 5 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کو کل بروز بدھ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کی پانچ فیصد کوٹہ سے متعلق درخواست جلد نمٹانے کا حکم دیا جائے۔

نعیم احمد مرزا کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹسز جاری کردیے۔

’خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہیں دیے گئے‘، الیکشن کمیشن میں شکایت درج

یاد رہے کہ تین روز قبل عورت فاؤنڈیشن نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کروائی تھی کہ قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے متعدد بڑی جماعتیں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی ہیں۔

خط میں لکھا گیا تھا کہ قومی اسمبلی جنرل نشست پر ایم کیو ایم نے 9.6، مسلم لیگ ن نے 7.8 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔

مزید کہا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 4.5، جماعت اسلامی نے 4.4، اے این پی نے 3.3 فیصد نشستیں خواتین کو دیں۔

اس کے علاوہ خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ بی این پی اور جے یو آئی ایف نے صفر فیصد نشست پر خواتین کو ٹکٹ دیے۔

خط کے مطابق اگر جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہتی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024