Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

موقع ملا تو کچی آبادیوں کو ریگولائز کریں گے، آصفہ کا بڑا اعلان

پیپلزپارٹی نے ہر مشکل میں عوام کا ساتھ دیا، رہنماء پیپلزپارٹی
شائع 06 فروری 2024 05:43pm

پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موقع ملا تو کچی آبادیوں کو ریگولائز کریں گے۔

نواب شاہ میں ریلی سے خطاب میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام لائے۔

ریلی کے شرکاء سے ایک بار پھر گھروں کا وعدہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ ملک میں 30 لاکھ گھر بنانے کیلئے تیر پر مہرلگائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کیلئے سیاست کرتی ہے، آپ تیر پر نشان لگا کر بلاول کو وزیراعظم بنوائیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر مشکل میں عوام کا ساتھ دیا، لیکن سیلاب اورمشکلات کے وقت دیگر جماعتیں کہاں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :

بلاول بھٹو کی انتخابی اہلیت الیکشن سے 2 دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج

دھونس دھاندلی سے نواز شریف کو مسلط کیا گیا تو قبول نہیں کریں گے، بلاول کا آج نیوز کو خصوصی انٹرویو

Asif Ali Zardari

asifa bhutto

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024