Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’وزیراعظم بلاول نہیں آصف زرداری بنیں گے‘

'آزاد امیدواروں کی کثیر تعداد الیکشن کے بعد آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرے گی'
شائع 06 فروری 2024 04:44pm

استحکامِ پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آئی پی پی تقریباً آٹھ کے قریب قومی اسمبلی کی نشستیں جیتے گی، آزاد امیدواروں کی کثیر تعداد الیکشن کے بعد آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرے گی۔

آج ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا 20 سے زائد افراد پر مشتمل پارلیمانی گروپ قومی اسمبلی میں ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم بلاول نہیں آصف زرداری بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوگا۔ ن لیگ، آئی پی پی، آزاد امیدوار اور ایم کیو ایم کو وفاق کا حصہ بنائے گی۔

فیاض الحسن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں 60 فیصد کے قریب آزاد امیدوار مل کر صوبائی حکومت بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپوزیشن لیڈر ہوسکتے ہیں پر وزیراعظم نہیں۔

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Fayyazul Hassan Chohan