Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9 کی سکیورٹی کیلئے ایس ایس جی کمانڈوز طلب

پی ایس ایل کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی مانگا گیا، ذرائع
شائع 06 فروری 2024 04:38pm

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی سکیورٹی کیلئے ایس ایس جی کمانڈوز طلب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق رینجرز کی ایک کمپنی بھی میچز کی سکیورٹی کے لیے طلب کی گئی ہے۔

لیگ کے میچز کے لیے رینجرز کے ساتھ فوج بھی طلب کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فوج کی لائٹ کمانڈو بٹالین طلب کی گئی ہے۔ ایس ایس جی کمانڈوزکی ایک پلاٹون مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر بھی مانگا گیا ہے۔

PCB

Pakistan Law and order situation

psl 9