شعیب اختر نے والدہ کی کونسی بڑی خواہش پوری کی ؟
ویسے تو سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات کو جاننے کے سبھی شائق ہوتے ہیں، ایک ایسی ہی مشہور شخصیت سابق کرکٹر شعیب اختر سے متعلق چند دلچسپ حقائق کا خاصا چرچہ ہے۔
کرکٹ کے میدان میں راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر پاک بھارت ٹاکرے میں آگے آگے دکھائی دیتے اور ہر موقع پر بھارتی غرور کو اپنے لفظوں سے ہی زمین پر دے مارتے تھے۔
اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے دینی تعلیم سے متعلق کہا کہ میں نے شریعت کی تعلیم علماء کرام سے حاصل ، جبکہ ہمارا دین بہت خوبصورت ہے۔
دوسری جانب ان کی اہلیہ بھی ٹی وی نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتی ہیں، اس حوالے سے جب ان سے میزبان نے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ٹی وی پر آنا پسند نہیں کرتی ہیں۔ وہ سیر و تفریح کو پسند کرتی ہیں ۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ شعیب اختر کی شادی ان کے والدین کی پسند کی تھی، اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کے سارے فیصلے میری والدہ کیا کرتی تھیں۔ میرے والدین کا کہنا تھا کہ شادی میری پسند سے کرنا، اور ایک دن ایسا آئے گا کہ تیری دلہن تیرے ساتھ آ کر بیٹھ جائے گی۔
شعیب نے بتایا کہ والدین حج پر گئے تھے تو اہلیہ رباب اور ان کے اہلخانہ سے والدہ کی ملاقات ہوئی تھی۔ مدینے میں ہی رباب کے اہلخانہ سے شعیب اختر کی والدہ نے رشتے کی بات کی تھی۔
شعیب اختر کی دلچسپ بات یہ بھی ہے سنت رسول ﷺ پر عمل کرتے ہوئے محض 10 لوگوں کی موجودگی میں نکاح کیا اور ہری پور سے بارات لے کر والدین کے ساتھ گھر آئے۔
والدہ سے محبت کا یہ عالم تھا کہ جب والدہ کا انتقال ہوا تو شعیب اختر کی آنکھوں سے آنسو رک نہیں رہے تھے۔
یہاں تک کہ ان کی قبر پر جب بارش کا پانی آنے لگا تو انہوں نے بارش کا پانی روکنے اور قبر محفوظ بنانے کے لیے پلاسٹک شیٹ چڑھا دی تھی۔
Comments are closed on this story.