Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکلوانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی
شائع 06 فروری 2024 03:40pm

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے متفرق درخواست مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شجاعت علی خان نے عمران ریاض خان کی درخواست پر سماعت کی۔

جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتا ہوں، استدعا ہے کہ میرا نام پروینشل نیشنل آئیڈنٹی فیکیشن لسٹ سے نام نکالا جائے اور دائر درخواست کی جلد سماعت کی جائے ۔

عدالت نے درخواست مرکزی درخواست کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

Journalists

imran riaz khan

pnil list