Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سورج میں دھماکا، 14 لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی لہر سے آسٹریلیا میں ریڈیائی خلل

دھماکے سے پلازما کی بڑی لہر بھی پیدا ہوئی، کرہ ارض کی اوپری تہیں شدید متاثر ہوئیں۔
شائع 06 فروری 2024 02:17pm

سورج میں ہونے والے ایک بڑے دھماکے نے آسٹریلیا میں ریڈیائی خلل پیدا کردیا۔ اس دھماکے کی لہر نے 14 لاکھ کلومیٹر کی رفتار سے سفر کیا۔

سورج کے دھماکے کی لہر نے غیرمعمولی الٹرا وایولیٹ ریڈی ایشن کے ذریعے کرہ ارض کی اوپری تہوں کو شدید متاثر کیا جس کے نتیجے میں آسٹریلیا میں شارٹ ویو ریڈیو بلیک آؤٹ ہوگیا۔

سورج میں ہونے والے دھماکے نے پلازما کی ایک بڑی لہر بھی پیدا کی۔ سورج میں یہ دھماکا 6 فروری کی صبح رونما ہوا۔

سورج کے جس حصے میں یہ دھماکا ہوا اسے AR3575 کہا جاتا ہے۔ دھاکے سے جو لپٹ نکلی اسے ایم فور کلاس کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سورج میں بہت بڑا سوراخ رونما ہوگیا

پاکستان میں سورج کے گرد نظر آنے والا رنگوں کا ہالہ کس چیز کی نشانی ہے

اگر سورج نہیں ہوتا تو کیا ہوتا ؟

SOLAR FLARE

BIG EXPLOSION

PLASMA PULSE