Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے 155 لودھراں، پی ٹی آئی خاتون امیدوار الیکشن سے دستبردار، اغواء کی تردید

ہم خوشی سے یہیں موجود ہیں، کسی نے اغواء نہیں کیا، امیدوار عفت طاہرہ کے بھائی کا ویڈیو پیغام
شائع 05 فروری 2024 08:09pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

این اے 155 لودھراں سے پی ٹی آئی خاتون امیدوار عفت طاہرہ سومرو کے بھائی نے ویڈیو پیغام میں بہن کی طرف سے الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

عفت طاہرہ سومرو کے بھائی حافظ حطیم نے بتایا کہ ہمارے بارے میں صدیق بلوچ گروپ من گھڑت افواہیں پھیلا رہا ہے۔ اس گروپ نے افواہ پھیلائی ہے کہ ہمیں اغواء کر لیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنی خوشی سے یہیں موجود ہیں، کسی نے اغواء نہیں کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدیق بلوچ گروپ یہ بھی بدگمانی پیدا کر رہا ہے کہ ہم پیسے لیکر دستبردار ہوئے ہیں لیکن میں ان افواہوں کی تردید کرتا ہوں۔

حافظ حطیم کے مطابق ہماری سیاست کا مقصد صدیق بلوچ کو ہرانا تھا۔ ہم اپنی رضامندی سے این اے 155 لودھراں سے دستبردار ہوچکے ہیں۔

Pakistan Politics

Election 2024

الیکشن 2024

GENERAL ELECTION 2024