الیکشن 2024 : کس حلقے میں سب سے زیادہ اور کم ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ؟
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کے تناسب سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
ملک میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔
8 فروری پولنگ کا دن ہے، سیاسی جماعتیں اور قائدین بھرپور انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔
ایسے میں فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے رجسٹرڈ ووٹرز کے تناسب سے متعلق رپورٹ جاری کی، جس کی تفصیل ذیل میں دیکھی جاسکتی ہے۔
- این اے 67 حافظ آباد میں سب سے زیادہ 8 لاکھ 10 ہزار 723 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
-
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 میں سب سے کم ووٹ ایک لاکھ 55ہزار 824 ہیں۔
-
خیبر پختونخواہ میں قومی اسمبلی کا سب سے بڑا حلقہ این اے 18 ہری پور ہے، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار915 ہے۔
-
خیبر پختونخواہ میں این اے 12 کوہستان میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 125 ہیں۔
-
سندھ میں این اے 209 سانگھڑ ووٹرز کے اعتبار سے سب سے بڑا حلقہ ہے، 6 لاکھ 7 ہزار638 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
-
سندھ میں این اے 244 کراچی میں سب سے کم ووٹرز ایک لاکھ 55 ہزار 824 ہیں۔
-
بلوچستان میں این اے 255 میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 32 ہزار 537 ووٹرز ہیں۔
-
بلوچستان میں این اے 264 کوئٹہ میں سب سے کم رجسڑڈ ووٹرز ایک لاکھ 96 ہزار 752 ہیں۔
-
پنجاب میں سب سے کم رجسٹرڈ ووٹرز این اے 124 لاہور میں 3 لاکھ 10 ہزار 116 ہیں۔
-
اسلام آباد کے تین حلقوں میں این اے 47 سب سے بڑا حلقہ ہے، جہاں 4 لاکھ 33 ہزار 202 ووٹرز ہیں۔
-
این اے 48 اسلام آباد میں ووٹرز کے اعتبار سے چھوٹا حلقہ ہے، 2 لاکھ 92 ہزار 380 ووٹرز ہیں۔
Comments are closed on this story.