Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

تشہیری مواد ہٹانے پر پی پی امیدوار ٹرک کے آگے لیٹ گئے

مانیٹرنگ آفیسر کی ہدایت پر فیس ادا نہ کرنے والے امیدواروں کی فلیکسسز اتاری جارہی ہیں، عملہ
اپ ڈیٹ 06 فروری 2024 12:14am
فوٹو ۔۔ ٹوئٹر
فوٹو ۔۔ ٹوئٹر

تشہری مواد ہٹانے پر پیپلزپارٹی کے امیدوار مانیٹرنگ آفیسر کے ٹرک کے آگے لیٹ گئے اور انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا۔

انتخابی فلیکسز اتارنے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ، انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کارپوریشن کے ٹرک کے آگے لیٹ گئے لیکن عملے نے ان کی ایک نہ سنی اور تمام فلیکسسز اتار دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی پی پی 112 کے امیدوار عدیل تاج رحمانی فلیکسسز اتارنے پر کارپوریشن کے عملے سے جھگڑتے ہوئے زمین پر لیٹ گئے تھے۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کا کہنا تھا کہ فلیکسسز کا سائز قوانین کے مطابق ہونے کے باوجود ان کی فلیکسسز اتاری جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

انتخابات 2024 اعدادوشمار: نتائج، حلقہ بندیاں، امیدوار

’ای ایم ایس کے مسائل حل کرلیے، ایکسپائر شناختی کارڈز پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا‘

انتخابات 2024 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں ، بلدیاتی نمائندوں کو جرمانے

کارپوریشن کے عملے کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ آفیسر کی ہدایت پر فیس ادا نہ کرنے والے امیدواروں کی فلیکسسز اتاری جارہی ہیں۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024