Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس کی جانب سے الیکشن سکیورٹی کے انتظامات مکمل

قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے، آئی جی پنجاب
شائع 05 فروری 2024 03:58pm

پنجاب پولیس کی جانب سے الیکشن سکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے الحمدللہ پنجاب پولیس تیار ہے، پاکستان کے تمام قومی ادارے پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انتخابات 2024 : ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیدواروں ، بلدیاتی نمائندوں کو جرمانے

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انتخابی عمل میں گڑبڑ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے آہنی ہاتھ سے نمٹیں گے، تمام لا انفورسمنٹ ایجنسیز، آرمڈ و سول آرمڈ فورسز الیکشن کروانے جا رہے ہیں۔

الیکشن2024: وہ پی ٹی آئی رہنما جو آشیاں بدل بیٹھے

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران لڑائی جھگڑے کا خطرہ موجود رہتا ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی قطعی اجازت نہیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے این آر ٹی سی کے ساتھ مل کر انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمرے نصب کر دیے ہیں، انتخابی میٹریل والی جگہوں پرسی سی ٹی وی کیمرے مانیٹرنگ کیلئے موجود ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فئیر اینڈ فری الیکشن کے بعد ایک منتخب جمہوری حکومت ملک کو آگے لے کر چلے گی۔

Election 2024

IG Punjab Usman Anwar

GENERAL ELECTION 2024

Election Security Arrangements