Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا فلیگ مارچ

فلیگ مارچ میں پولیس، پاک فوج اور رینجرز نے حصہ لیا
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 03:34pm

ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا، پولیس، پاک فوج، رینجرزاوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے باون ،تریپن ، چون ، پچپن ،،چھپن اورستاون میں فلیگ مارچ کیے گئے، اس کا مقصد الیکشنز 2024 کے پرامن انعقاد کے عزم کا اظہارہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 9 ہزار 500 سے زائد اہلکار سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے جبکہ پولنگ اسٹیشنوں پر سیکیورٹی تعینات ہوگی، شہر بھر کو سیکیورٹی گشت کے حوالے سے 280 کلسٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایلیٹ کمانڈوز گشت کریں گے جبکہ پاک فوج اوررینجرزکوئیک رسپانس فورس بھی اہم مقامات پر پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

سی پی او کے مطابق پولنگ میٹیریل کی بحفاظت ترسیل کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

rawalpindi

pakistan army

police

rangers

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

flag march