Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بم دھماکا، 2 راہگیر زخمی

دھماکے سے ایس ایچ او اور گاڑی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
شائع 05 فروری 2024 01:03pm

جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وانا بازار میں دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رضا اللہ کی گاڑی کو بائی پاس روڈ پر سے گزر رہی تھی کہ بم دھماکا ہوا، جس میں 2 راہگیر زخمی ہوگئے اور پولیس ایس ایچ او اور گاڑی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے موقع پر زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔

حملے کے فوری بعد پولیس نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

South Waziristan

Blast

hand grenade

Cracker blast