Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: آزاد امیدوار ملک سعید انور محسود گرفتار

ملک سعید انور ٹانک جارہے تھے کہ جنوبی وزیرستان اپر پولیس نے کوٹکئی کے مقام پر انہیں گرفتار کر لیا
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 02:02pm
ملک سعید انور کی گرفتاری کے وقت کی فوٹو
ملک سعید انور کی گرفتاری کے وقت کی فوٹو

جنوبی وزیرستان میں این اے 42 اور پی کے 109 کے آزاد امیدوار ملک سعید انور محسود کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملک سعید انور محسود جنوبی وزیرستان سراروغہ سے ٹانک جارہے تھے کہ جنوبی وزیرستان اپر پولیس نے کوٹکئی کے مقام پر انہیں گرفتار کر لیا۔

علاقہ کوٹکئی اور ٹانک میں ملک سعید انور محسود کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسود اقوام کے عمائدین کے 15 رکنی جرگہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگیا، عمائدین ڈپٹی کمشنر اپر اشفاق کو سنگین صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک سعید انور محسود نے اداروں پر ووٹرز کو جے یو آئی میں شمولیت کا الزام لگایا تھا اور وہ جمیعت علماء اسلام ف سے ٹکٹ پر ناراض ہوئے تھے۔

arrest

South Waziristan

police

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

independent candidate

malik saeed anwar mehsud