Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں خوف کی فضا نہیں، بارش کے حوالے سے بلدیاتی اداروں نے کام کیا، مرتضیٰ وہاب

تنقید کرنے والے کریں، کام کرنے والے کام کریں گے، میئر کراچی
شائع 05 فروری 2024 12:40pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں اب خوف کی فضا نہیں،نہ کسی کو ڈرنے کی ضرورت ہے، سندھ کے سب سے بڑے شہر میں غیر متوقع بارش ہوئی، بارش کے حوالے سے بلدیاتی اداروں نے ہی کام کیا ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیاتی اداروں نےبارش کےدوران کام کیا، شہر قائد کی بہت سے سڑکیں آج کلیئر ہیں، جہاں مسئلہ ہوگا ہم جائیں گے، حافظ نعیم یا کوئی اور نہیں جائے گا، جن سڑکوں پر پانی جمع ہوتا تھا اس بار وہاں پانی نہیں تھا، میں یہ نہیں کہتا مشکلات پریشانیاں نہیں مگر ہم کام کررہے ہیں، دفتر میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کرنا اور تنقید کرنا آسان ہوتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارش کے روز جماعت اسلامی والے کہیں نظر نہیں آئے، میں نے خود سڑکوں سے پانی نکالا، عوام کی خدمت کے لیے میں خود سڑکوں پر موجود تھا، تنقید کرنے والے تنقید اور کام کرنے والے کام کریں گے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کراچی ترقی کرے، میں دفترمیں بیٹھ کرہدایات جاری نہیں کرتا۔

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم اور مصطفیٰ کمال کے لیے شہر الگ ہے اور میرے لیے الگ، الزامات لگانے والوں کو حقائق کا پتہ نہیں ہوتا، کچھ لوگ نہیں چاہتے شہر ترقی کرے۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی انتخابی مہم کسی کو نظر نہیں آرہی، الیکشن کمیشن کا 26 جنوری کو نوٹس آیا، 27کو جواب دیا، کل کراچی کی سڑکوں پر کام کررہا تھا، اس پر بھی نوٹس دے دیا، شہر کی خاطر 50 ہزار کیا 50 لاکھ بھی دینا پڑے تو دوں گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے نہ کروں گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مجھے کوئی ایک الیکشن مہم بتادیں جہاں میں شامل ہوا، سڑک سے پانی نکالوں یا پریس کانفرنس میں تنقید کا جواب دوں، نوٹس آتا ہے، عوام کی خدمت کرنے کیلئے ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر تھا، سینٹرل والے نوٹس کا علم نہیں تھا، لاعلمی کی وجہ سے جواب نہیں دیا تو کچھ خیال کرنا چاہیے تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کی خدمت کرنے کے لیے کسی کی ہدایت کی ضرورت نہیں، تنقید کرنے والے کریں، کام کرنے والے کام کریں گے، کراچی کے عوام کے ساتھ ہوں کام کروں گا، کمرے میں بیٹھ کر ویڈیوز بنانا سب سے آسان کام ہے، مشکل وقت میں ہم لوگ ہی سڑکوں پر موجود تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک سوچ ہے جو کہتی ہے تنقید کرو اور تعصب کی بات کرو، کراچی والے فیصلہ کرلیں گے کس نے کام کیا ہے، جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین ہمیں نظر نہیں آئے، شہر میں جو کمی اور کوتاہی ہے اسے ٹھیک کیا جائے گا، مسئلے کے حل کیلئے نہ مصطفیٰ کمال جائیں گے نہ حافظ نعیم۔

میئر کراچی نے کہا کہ جہاں مشکلات اور پریشانیاں ہیں وہاں کام کررہےہیں، خوف اور جبر کی سیاست سے شہر محفوظ رہے، پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر میں کام ہوا، کراچی کی تمام بڑی شاہراہیں کلیئر ہیں، نشیبی علاقوں سے کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا بھر میں یہ نعرہ لگایا جارہا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیری عوام کا حق خودارادیت اقوام متحدہ کی قرارداد میں طے ہے، جب تک بھارت کا ظلم و جبر ختم نہیں ہوتا ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کا گلا گھونٹنے کے لیے مودی نے غیر اخلاقی ترمیم کی، اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے جارحیت کو فوری ختم کیا جائے، تمام کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

karachi

Murtaza Wahab

Karachi Rain

mayor karachi

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024