Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کی کوریج کیلئے میڈیا کمپلین ایپلی کیشن کا افتتاح

حکومت نے انتخابات کے عمل میں الیکشن کمیشن کی ہرطرح سے مدد کی، مرتضٰی سولنگی
شائع 05 فروری 2024 12:25pm

نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے الیکشن 2024 کی کوریج کے لیے میڈیا کمپلین ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابات کے عمل میں الیکشن کمیشن کی ہرطرح سے مدد کی، انتخابات سے صرف 2 دن دورہیں۔

نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے الیکشن 2024ءکی کوریج کے لئے میڈیا کمپلین ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا، ایپلی کیشن کے ذریعے آن لائن شکایات درج کرانے میں مدد ملے گی جبکہ ایپلی کیشن کے ذریعے صحافی مسائل کی فوری اورموثررپورٹنگ کرسکیں گے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگراں حکومت وجود میں آئی، حکومت نے انتخابات کے عمل میں الیکشن کمیشن کی ہرطرح سے مدد کی، انتخابات سے صرف 2 دن دور ہیں، 12 کروڑسے زائد پاکستان کے عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی آئی ڈی کے تمام دفاتر میں الیکشن سیل قائم کیے جارہے ہیں، نگراں حکومت نے انتخابات کے انعقاد کے لیے بھرپور کام کیا ہے، نگراں حکومت الیکشن کمیشن کی معاونت کررہی ہے، انتخابات میں عوام حق رائے دہی استعمال کرکے نئی حکومت منتخب کریں گے، ملک کو صرف منتخب نمائندے ہی چلائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ دور ڈیجیٹل ہے، ہمیں اپنی کارکردگی بہتر کرنا ہے، میڈیا کمپلینٹ پلیٹ فارم کسی بھی براﺅزر کے ذریعے استعمال کیا جا سکے گا، شکایات کے فوری ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

حکام وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ضابطہ اخلاق سے متعلق شکایات کا ازالہ ہوگا، یہ ایپلی کیشن صرف الیکشن کے لئے تیار کی گئی ہے، الیکشن کے بعد اس ہیلپ لائن کو جاری رکھنے پر غور کریں گے۔

اسلام آباد

Murtaza Solangi

Caretaker Information Minister

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

election coverage

media complaint application