Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کو اسٹیج سے نیچے گرانے کی کوشش کرنے والا کون تھا؟ ویڈیو وائرل

جلسے میں شریک شہباز شریف گرتے گرتے بچے، ویڈیو پر شہباز گِل کا تنقیدی تبصرہ
اپ ڈیٹ 05 فروری 2024 02:54pm

سوشل میڈیا پرسیاسی جلسوں سے متعلق ایسی کئی خبریں ہیں جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ تیزی وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹی جس میں سیاسی مہم کے دوران ایک جلسے میں موجود تھے۔

لال پگڑی پہنے شہباز شریف کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اسٹیج پر موجود تھے، جبکہ ان کے آس پاس چاہنے والوں کا جم غفیر موجود تھا۔

اسی دوران ایک چاہنے والے نے شہباز شریف کو کچھ اس طرح گلے لگایا کہ دونوں اسٹیج سے نیچے گرتے گرتے بچے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوں ہی مسلم لیگی کارکن نے شہباز شریف کو گلے لگایا تو وہ شہباز شریف کو ساتھ لے کر نیچے کی طرف گرنے لگا۔

اسی دوران دیگر کارکنان نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے فورا شہباز شریف اور کارکن کو سنبھالا۔

دوسری جانب اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپنے سے زیادہ بڑی چیز کو ہمیشہ ہاتھ ڈال لیتے ہیں اور پھر منہ کے بل گرتے ہیں۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024