Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام اور ملک کی نہیں، ان کو چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے، بلاول

ہمارے مخالفین تشدد، نفرت اور تقسیم کی سیاست جانتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی
شائع 04 فروری 2024 06:33pm
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست سے ملک و قوم کا نقصان ہورہا ہے، ان کو عوام اور ملک کی کوئی فکر نہیں،ان کو صرف چوتھی بار وزیراعظم بننے کی فکر ہے۔

حیدر آباد میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے سیاسی حریفوں پر تیر برساتے ہوئے کہا کہ وہ آپ کے مسائل اور مشکلات کو نہیں سمجھتے، میں اپناعوامی معاشی معاہدہ پیش کرنے آیا ہوں، ہم نےوفاقی حکومت سنبھالی تو تمام 10نکات پر عمل کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ کوئی مذہب کی بنیاد پر کوئی لسانیت کے نام پر تقسیم چاہتا ہے، پیپلزپارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، ہم آپ کے ووٹ کے ذریعے مقابلہ کریں گے، آپ نے ووٹ کی طاقت سے نفرت کی سیاست کو دفن کرنا ہے۔

بلاول نے کہا کہ حیدرآباد کےعوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، عوام کے تعاون سے شہر میں جیالا میئرمنتخب ہوا، آپ پیپلزپارٹی کے مد مقابل جماعتوں کی اصلیت سے واقف ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ان لوگوں نے90ء کی دہائی میں جو کیا سب جانتے ہیں، آپ ان کی نفرت اور تقسیم کی سیاست سے واقف ہیں، ہمارے مخالفین تشدد، نفرت اور تقسیم کی سیاست جانتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میری والدہ دنیا میں نہیں، میں بیٹے کی طرح خدمت کرنا چاہتا ہوں، ہم بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ خواتین کو بلاسود قرض دیا جائے گا، بےروزگار نوجوانوں کیلئے نوجوان کارڈ لائیں گے، ملک بھر میں 30 لاکھ گھربنا کر دیں گے۔

Nawaz Sharif

shahbaz sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024