Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرک: شیر افضل مروت کے جلسے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر دھاوا

شرپسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی، گاڑیاں تباہ
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 06:44pm

کرک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے کی آڑ میں شرپسندی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

چار فروری کو کرک کے علاقے امبیری کلہ میں شیر افضل مروت کے جلسہ کے دوران پی ٹی آئی کے شرپسند پولیس سے متصادم ہوگئے۔

پی ٹی آئی نے انتظامیہ سے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، جب پولیس نے منع کیا تو مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔

شرپسندوں نے پولیس گاڑیاں تباہ کردیں، شرپسندوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس تصادم کے بعد علاقے میں حالات تشویش ناک ہیں، علاقے سے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

Kark

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 4 2024