Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے بیٹے پر فخر، حکومت بنا کرعوام کے تمام مسائل حل کریں گے،آصف زرداری

حکومت بناکر سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، سابق صدر
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 08:51pm
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب
فوٹو ۔۔ اسکرین گریب

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے، حکومت بنا کرعوام کے تمام مسائل حل کر دیں گے۔

تلہ گنگ میں جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی متوسط طبقے کی جماعت ہے، یہ پارٹی غریبوں کے دل کی آواز محسوس کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پہلے بھی غریب خواتین کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، میں نے اپنے دور میں تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بناکر آپ کو سوئی گیس، روڈ نیٹ ورک، پانی، انفرا اسٹرکچر دیں گے، عوام کو پاکستان میں ہی روزگار کے مواقع دیں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ان کا حکومت چلانے کا انداز ہی غلط ہے جن لوگوں نے آپ لوگوں کے ساتھ زیادتیاں کی ہیں ان زیادتیوں کوختم کریں گے، آج چارمرتبہ تنخواہیں بڑھائی جائیں توبھی مہنگائی زیادہ ہے، ماضی کے مقابلے میں آج غربت دگنی ہوگئی ہے، لوگوں کوپاکستان میں کمانے کے مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

ای ایم ایس نظام ناکام ہے یا پھر اسے کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے، ریٹرننگ افسر

افغانستان بدامنی اور بیروزگاری سے تباہ ہوا، آج ملک میں دونوں بڑھ رہی ہیں، فضل الرحمان

آصف زرداری نے کہا کہ تلہ گنگ کے پانی سمیت تمام مسائل سے آگاہ ہوں، ملکی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔

Indian Politics

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 4 2024