Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حلقے کے مسائل بتانے پر ن لیگی امیدوار کا ووٹر پر تشدد

روحیل اصغر نے ووٹرز پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی
شائع 04 فروری 2024 04:10pm

حلقے کے مسائل بتانے پر این اے 121 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ روحیل اصغر آپے سے باہر ہو گئے۔

لاہور کے حلقہ این اے 121 سے ن لیگ کے امیدوار شیخ روحیل اصغر نے ووٹرز پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ووٹر نے امیدوار کو مہم کے دوران پانی اور سیوریج کا مسئلہ بتایا تھا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ووٹر نے کہا شیخ صاحب گلی میں گندا پانی کھڑا ہوتا ہے، ووٹر کی شکایت پر روحیل اصغر آپے سے باہر ہو گئے۔

شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکانوں کے سامنے ووٹر کو دھکے دیے اور تھپڑ مارا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق روحیل اصغر کے تشدد کے بعد ان کے سیکیورٹی گارڈ بھی ووٹرز پر تشدد کرتے رہے۔

Rohail Asghar

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 4 2024