Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں اتوار کو پھر بادل برس پڑے، اعدادوشمار جاری، مزید بارش کی پیش گوئی

شہر کا مطلع ابر آلود، موسم خوشگوار
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 06:11pm
محکمہ موسمیات کے لائیو ریڈار جے برڈ پر صبح ساڑھے دس بجے کراچی میں بارش دکھائی دے رہی ہے
محکمہ موسمیات کے لائیو ریڈار جے برڈ پر صبح ساڑھے دس بجے کراچی میں بارش دکھائی دے رہی ہے
کراچی میں ہفتہ کی شب بارش کے بعد لوگ سڑکوں پر پھنسے رہے۔ آج نیوز
کراچی میں ہفتہ کی شب بارش کے بعد لوگ سڑکوں پر پھنسے رہے۔ آج نیوز

کراچی میں اتوار کو صبح دس بجے کے قریب ایک بار پھر بادل برس پڑے، سب سے زیادہ بارش سعدی تاؤن میں برسی، جب کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں دن کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آج نیوز کے مطابق گڈاپ، بحریہ ٹاؤن اورگلشن معمار میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی ناظم آباد گلشن ایم اے جناح روڈ کے علاقوں میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے ریڈار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمال مغرب سے بارش برسانے والے بادل صبح نو بجے کے قریب کراچی کے قریب پہنچے اور نیو کراچی اور بحریہ ٹاؤن میں بارش برسانے کے بعد یہ شہر کے باقی حصوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ہفتہ کی شب تیز بارش کے بعد شہر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے تھے، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بجلی اتوار کو بھی غائب ہے۔

اتوار کی دوپہر کے الیکٹرک کے 120 سے زائد فیڈر ٹرپ تھے۔ ملیر، شاہ فیصل کالونی، ایئر پورٹ، گلستان جوہر، صفورہ میں بجلی کی فراہمی معطل تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کو مطلع ابرآلود ہے اور پورےدن وقفےوقفےسےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر کا درجہ حرارت اتوار کی صبح 19.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ ہوامیں نمی کاتناسب 92فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شمال مشرق سے8کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔

دن کےاوقات میں ہوائیں20سے25کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسےچل سکتی ہیں۔

بارش کے اعدادوشمار جاری

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج صبح ہوئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش سعدی ٹاؤن میں17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ناظم آباد میں12.7 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں12.5 ملی میٹر، جناح ٹرمینل پر 5.8 ملی میٹر، پی اے ایف فیصل بیس پر 6 ملی میٹر، مسرور بیس پر 2 ملی میٹر اور یونیورسٹی روڈ پر 8.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ نارتھ کراچی میں7 ملی میٹر، ڈیفنس میں 5.5 ملی میٹر، قائد آباد میں 5 ملی میٹر،گلشن حدید میں 7 ملی میٹر اور ملیر میں 5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

karachi weather

Karachi Rain

weather