Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابی ماحول گرم، سیاسی جماعتوں نے تنقیدی توپوں کے دہانے کھول دیے

آج کس پارٹی نے کہاں اور کتنے جلسے کیے؟
شائع 03 فروری 2024 08:14pm

ملک میں الیکشن قریب آتے ہی انتخابی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں، سیاسی جماعتیں ایک کے بعد ایک جلسے کر رہی ہیں اور ان کے لیڈرز ایک دوسرے پر شدید تنقید کر رہے ہیں، اس کے علاوہ وعدوں اور دعووں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پاکستان بھر میں آج بھی کئی سیاسی جماعتوں نے جلسے کیے اور ریلیاں نکالیں۔

آج کے قابل ذکر جلسوں میں پیپلز پارٹی کا میرپورخاص اور مسلم لیگ (ن) کا گوجرانوالہ جلسہ تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چھاچھرو میں بھی جلسے کا انعقاد کیا، دونوں جلسوں میں پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مخالفین پر تنقیدی ”تیر“ برسائے۔

دوسری جانب ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو نے سکھر میں انتخابی ریلی نکالی۔

مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ میں جو جلسہ کیا اس میں قائد نواز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور پارٹی صدر شہباز شریف نے خطاب کیے۔

شہباز شریف نے گوجرانوالا میں ارفع کریم یونیورسٹی بنانے کا اعلان بھی کیا۔

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ 8 فروری کو ووٹ کی پرچی پر جہاد اور اسلام دونوں جیت سکتے ہیں۔

pmln jalsa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

ppp jalsa

JUI Jalsa