Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

8 فروری کو ووٹ کی پرچی پر جہاد اور اسلام دونوں جیت سکتے ہیں، فضل الرحمان

ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے ریاست مدینہ سے بےخبر تھے، امیر جے یو آئی
شائع 03 فروری 2024 06:52pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 8 فروری کو ووٹ کی پرچی پر جہاد اور اسلام دونوں جیت سکتے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے ریاست مدینہ سے بےخبر تھے۔

انھوں نے کہا کہ سابقہ حکمران 75 سال سے قوم کو مطمئن نہ کرسکے جبکہ ملک میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد مہنگائی ختم کرکے سب سے پہلے عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں، جس کا ذمہ دار سابقہ حکمران ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں قران و سنت کے خلاف قانونی سازی ہوتی ہے جبکہ جے یو آئی نے کم نمائندگی کے باوجود اس کا راستہ روکا ہے۔

Pakistan Politics

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024