Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ نے غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دے دی

افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کب تک کیلئے کی گئی ہے؟
شائع 03 فروری 2024 06:00pm

وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں مزید توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

توسیع کی منظوری افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک دی گئی ہے۔

مچھ آپریشن میں 3 نام نہاد لاپتہ افراد بھی مارےگئے ، جان اچکزئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی، تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔

federal cabinet

Illegal Afghan Residents

Illegal Afghan Immigrants

AFGHAN REFUGESS